• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصری صدر حسنی مبارک کا آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

بدھ 02-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hosni-mubarak-egyptian-president1

مصری صدر حسنی مبارک نے عوامی احتجاج کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں خود کو امیدوار پیش نہیں کریں گے. ان کا کہنا ہے کہ وہ آئینی طریقے سے رخصت ہونا چاہتے ہیں اور مصری عوام انہیں چند ماہ مزید برداشت کر لے.
منگل کی شب سرکاری ٹی وی پر قوم سے اپنے خطاب میں صدر حسنی مبارک نے کہا کہ "میں پورے خلوص کے ساتھ اور موجودہ حالات سے صرف نظرکرتے ہوئے قوم کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کے کسی صدارتی انتخاب میں خود کو بطور امیدوار پیش نہیں کروں گا. میں نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ مصری قوم کی خدمت میں وقف کر دیا ہے. اب میں چاہتا ہوں کہ آئینی طریقے سے اقتدارکی امانت کسی اور کے سپرد کر دوں”.
مصری صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کا نظام بحال کیا جائے. ملک میں امن وامان کا قیام پر امن انتقال اقتدار کے لیے بھی ضروری ہے تا کہ مصری عوام آئندہ کے پارلیمانی انتخاب میں اپنی مرضی کےمطابق نیا صدر منتخب کر سکیں.انہوں نے ملک میں آئین ضروری اصلاحات لانے کا بھی اعلان کیا ہے.
دوسری جانب صدر سے استعفیٰ مانگنے والے مظاہرین نے صدر کی جانب سے ستمبر تک اپنے منصب پر فائز رہنے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے. صدر کے خطاب کے سنتے ہی قاہرہ، اسکندیہ اور ملک بھر میں جاری مظاہروں میں لاکھوں افراد نے صدر کے خلاف حسنی مبارک کے خلاف شدید نعرے بازی کی. مظاہرین اور اپوزیشن لیڈروں نے صدر مبارک کےاعلان کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرعہدے سے الگ جائیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.