عرب ڈاکٹروں کی ایمرجنسی اینڈ ریلیف کمیٹی نے بتایا ہے کہ عیدالضحی کے موقع پر عرب ممالک کی خیراتی تنظیموں کی جانب سے غزہ کے محصور فلسطینیوں کو 200 ٹن گوشت بھجوایا جائے گا جس کی اجازت مصر نے دے دی ہے- گزشتہ روز جاری کئے گئے بیان میں کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ابراہیم الزعفرانی نے بتایا کہ مصر نے کویت کی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے غزہ کے بچوں کو سکولوں کے 700 بستے بھی غزہ بھجوانے کی اجازت دے دی ہے- زعفرانی نے مصر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے محصور فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے گے آئیں اور مصری تنظیمیں اس طرح کے فلاحی منصوبوں کا ساتھ دیں- قبل ازیں مصر نے عرب ممالک کی جانب سے 150 بچھڑوں کے علاوہ 1 ہزار بکریاں بھی قربانی کے لئے غزہ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا- مگر تین سال سے فلسطینی حکام کی جانب سے مسلسل اپیل کئے جانے کے باوجود مصر غزہ کی طرف جانے والی رفح راہداری کو کھولنے سے انکاری ہے-