• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مصر نے امدادی قافلے”لائف لائن5″ کی انتظامیہ کو "العریش”بندرگاہ آنے سے روک دیا

اتوار 17-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip14

مصر کی جانب سے محصورین غزہ سے یکجہتی کی عالمی کوششوں کے خلاف اور اسرائیل نوازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عالمی امدادی قافلے کی راہ میں مزید رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں. تازہ اطلاعات کے مطابق مصری حکام نے یورپی امدادی قافلے”لائف لائن 5″ میں شامل بیشتر عالمی رضاکاروں کو العریش بندرگاہ کی طرف آنے سے روک دیا ہے. خیال رہے کہ قافلہ "لائف لائن 5” پچھلے دو ہفتے سے امدادی سامان لے کرغزہ جانے کا منتظرہے لیکن قاہرہ حکام قافلے کے شرکاء کے ساتھ مسلسل ٹال مٹول کا طرزعمل جاری رکھے ہوئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق مصری حکام نے قافلے کی اتنظامیہ کو ناموں کی ایک نئی فہرست ارسال کی ہے، جن میں قافلے میں شریک 17 اہم راہنماٶں کے العریش آنے پر پابندی لگادی گئی ہے. اس سے قبل مصری حکام نے برطانوی سماجی راہنما اور دارالعوام کے رکن جارج گیلوے کو قافلے کے ہمراہ آنے سے روکا گیا تھا. ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مصری حکام کی جانب سے نئی فہرست اسرائیل کے مطالبے پر تیار کی گئی ہے اور خود مصر نے قافلے کو راہداری دینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ اسرائیل کے ایما پرشروع کر رکھا ہے.دوسری جانب مصری حکام کیجانب سے ممنوعہ ناموں کی نئی فہرست سامنے آنے کے بعد قافلے کی انتظامیہ میں شدید غم غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ قبل ازیں کئی بار کی چھان بین کے بعد قاہرہ نے امدادی جہازوں کو شام کی لاذقیہ بندرگاہ سے العریش آنے اجازت فراہم کی تھی. مصر کی جانب سے ممنوعہ ناموں کی تازہ فہرست جاری ہونے کے بعد لاذقیہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قافلے کے ترجمان زاھربیراوی نے کہا کہ انہیں مصری حکومت کی جانب سے نئی ناموں کو قافلے کے ہمراہ آنے والےافراد سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مصر کی طرف سے مزید سترہ افراد کو روکے جانے کی کیا وجوہات ہیں. ایک سوال کے جواب میں بیراوی نے کہا کہ مصرایک خودمختار ملک ہے اسے امدادی سامان غزہ لے کر جانے والے امدادی قافلوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی خاطر کسی دوسرے ملک سے اجازت لینے کی کیا ضرورت ہے. ان کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھام، کیونکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل قافلے کو راہ داری نہ دینے اور اس کی انتظامیہ میں مزید کمی کرنے کے لیے قاہرہ پر دباٶ ڈال رہا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.