• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مزاحمت کاروں نے البریج کیمپ میں صہیونی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 04-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

al-barij-gaza فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے میں البریج کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ صہیونی فوج کی جانب سے جمعرات رات گئے سے جمعہ کی صبح تک جاری رہنے والی اس کوشش میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو اسرائیلی جنگی جہازوں نے مکمل فضائی کور فراہم کیا گیا تھا۔ مزاحمتی کمیٹیوں کے عسکری ونگ علم ناصر صلاح الدین نے البریج کیمپ کے مشرق کی جانب پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پرھاون راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک عسکری بیان میں علم ناصر صلاح الدین نے دعوی کیا کہ مجاہدین کے ایک گروہ نے جمعرات کی رات البریج کیمپ میں داخلے کی اسرائیلی کوشش ناکام بنا دی۔ مجاہدین نے پیش قدمی کرنے والے صہیونی فوجیوں پر ھاون راکٹ داغے۔ اس دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی طیارے نیچی پروازیں کرتے رہے۔ مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مزاحمت کاروں نے جمعہ کی صبح البریج کیمپ کے مشرق میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی پر آر پی جی گولا فائر کیا، اس کے بعد مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ اسرائیل توپخانے نے البریج کیمپ کے مشرقی علاقے پر گولا باری کی، تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.