• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس کے جانے سے کسی کو افسوس نہیں ہوگا: الزھار

بدھ 11-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

dr-mahmoud-al-zahar4 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مصر کی جانب سے تیار کردہ مفاہمتی دستاویز پر معمولی نوعیت کے اختلافات باقی رہ گئے ہیں، تمام فریق تھوڑی سی لچک کا مظاہرہ کریں تو وہ اختلافات دور کرکے جلد از جلد مفاہمت کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ غزہ میں ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے اپنے دورہ کویت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے کویت جانے کا مقصد انٹرنیشنل اسلامک پارلیمنٹرینز کلب کے اجلاس میں شرکت تھی، وہ مفاہمت سے متعلق کسی قسم کی بات چیت کے لیے نہیں گئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ محمود عباس کی جانب سے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان خود کو غیرمتنازعہ بنانے کی ایک کوشش ہے۔ محمود عباس کی یہ کوشش ناکام رہے گی کیونکہ عوام میں وہ ایک غیرمقبول راہنما ہیں۔ انہوں نے محمود عباس کے استعفے کے اعلان کو”سیاسی مشق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشق صرف شخصیت کی جانب سے موثر ثابت ہو سکتی ہے جو عوامی سطح پر مقبول سجھی جاتی ہو اور اس کے اعلان پرعوام سڑکوں پر نکل ائیں اور ان سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کریں، جبکہ محمود عباس کے اعلان کے بعد عوام میں ان کی حمایت میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جس سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ایک غیر مقبول شخصیت ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ محمود عباس کے جانے سےفلسطین میں قیادت کا کوئی خلا پیدا نہیں ہوگا اور نہ ہی انکی رخصتی پر کسی کو افسوس ہو گا۔ عوام جانتے ہیں کہ وہ ایک خونی انقلاب کے ذریعے برسراقتدار آئے اور 2006ء کے شفاف انتخابات کے برعکس انہوں نے رام اللہ میں اپنی مرضی کی غیر قانونی حکومت تشکیل دی جس کی وجہ سے وہ عوام میں ناپسندیدہ ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.