• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمود عباس نے تیرہ سال میں فلسطینی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: مصری

منگل 03-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mushir-al-masri3 اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری مشیر مصری نے کہا ہے کہ محمود عباس کی سیاست کا محور اسرائیل اور امریکا ہیں ،ان کا اولین ہدف فلسطینی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان سیکیورٹی تعاون کرنا ہے، انہوں نے اپنے 13 سالہ دور میں فلسطینی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پیر کے روز غزہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عباس کی جانب سے فلسطین میں مزاحمت کی مخالفت نئی نہیں بلکہ مزاحمت پر سرے سے یقین نہیں رکھتے، انہوں نے مغربی کنارے میں مزاحمت کے خاتمے کے لیے اپنے زیر کنٹرول ملیشیا کو کھلی چھٹی دے رکھی اور وہ اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کرکے فلسطینی عوام کے زندگی اجیرن بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود عباس کے دل میں حماس کے خلاف نفرت اور بغض کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان کے ہر اقدام سے نہ صرف حماس سے نفرت کا واضح اظہار ہوتا ہے بلکہ ان کی فلسطین دشمنی بھی کھل کرسامنے آرہی ہے۔ میشر مصری نے صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ اب بھی وقت ضائع نہیں ہوا۔ وہ اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں، ان کی اس عمر رسیدگی میں ان کا اسرائیل کا پھٹو کا کردار کسی طور پربھی مناسب نہیں۔ حماس کے راہنما نے فلسطین میں قومی مفاہمت کے لیے جاری کوششوں پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصالحت کے لیے تمام جماعتوں کے درمیان نیک نیتی ضروری ہے۔ بد نیتی کے ساتھ مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ فتح اگر مفاہمت کے معاملے میں سنجیدہ اور خلوص نیت کا دعویٰ کرتی ہے تو اسے قومی دھارے میں واپس آنا ہوگا اور اسرائیلی حمایت ترک کرکے قومی موقف پر کھڑا ہونا پڑے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.