• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

محمد دحلان مصر کی ثالثی کے حصول کے لیے کوشاں

جمعرات 09-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_muhammad-dahlan-spokesman-for-the-central-committee-of-fatah-movement-mahmoud-abbas

مصری ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سابق پولیس چیف اور فتح کے منحرف رہ نما محمد دحلان نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کیس میں ماخوذ ہونے کے بعد مصر سے ثالثی کے حصول کے لیے کوششیں شروع کی ہیں. اطلاعات کے مطابق دحلان نے مصری انٹیلی جنس کے وزیر عمر سلیمان سے حال ہی میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں انہوں نے مصری عہدیدار سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کرپشن کیسز میں ماخوز کیے جانے پر ان کی قانونی معاونت کریں. خیال رہے کہ دو روز قبل فلسطینی اتھارٹی نے رام اللہ میں صدر محمود عباس کی سربراہی میں فتح کے کرپٹ لیڈروں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں. اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی نے دحلان کے قریب رہنے والے تمام اعلیٰ سابق افسروں کو رام اللہ طلب کیا ہے تاکہ ان سے کرپشن کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں. عرب خبررساں ایجنسی "قدس پریس” کے مطابق مصری میڈیا ایڈوائزر برائے فلسطینی امور ابراھیم الدراوی نے بتایا کہ ان کے پاس مصدقہ معلومات ہیں کہ دحلان قاہرہ سے کرپشن کیسز میں معاونت کے لیے کوشاں ہیں. انہوں نے حال ہی میں مصری انٹیلی جنس وزیر عمر سلیمان سے ملاقات کی ہے. ملاقات میں ان سے کہا کہ وہ ان کی فتح اتھارٹی کے ساتھ مصالحت میں ان کی مدد کریں تاکہ انہیں کرپشن کے مقدمات سے نکلنےمیں کامیابی حاصل کی جا سکی. ابراھیم الدروای کا کہنا تھا کہ فتح کے منحرف لیڈر نے عمر سلیمان سے بات چیت میں کہا کہ وہ صدر محمود عباس سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاکہ کرپشن کے مقدمات میں ماخوذ ہونے سے بچ سکیں. دحلان نے اس ضمن میں مصر سے معاونت کی بھی اپیل کی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.