• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مبحوح کے قاتلوں کے خلاف کارروائی میں مغرب رکاوٹ ہے: امریکی اخبار

اتوار 10-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades8

معروف امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جنرل” نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے راہنما محمود المبحوح کے دبئی میں اس سال ہونے والے اندھے قتل میں ملوث موساد کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی رکوانے میں مغربی ممالک حائل ہیں. خیال رہے کہ حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے اہم ترین نوعیت کے کمانڈر محمود المبحوح کو اس سال 19 جنوری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا. دبئی پولیس نے تحقیقات میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کو ان کے قتل کا ذمہ دار قرار دے کر موساد کے 26 ایجنٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے. اخبار لکھتا ہے کہ محمود مبحوح کے ماسوا ایک قاتل کے دیگرتمام قاتلوں نے یورپ کے جعلی پاسپورٹس پر دبئی کا سفرکیا تھا. ان میں برطانیہ کے 62 سالہ کریسٹوفر لیکوڈ کے پاس اپنا اصلی پاسپورٹ تھا. تاہم اس نے بھی سنہ 1994ء میں اپنا نام تبدیل کر کے ایہودا لسٹگ سے کرسٹوفر رکھ لیا تھا. اخبارمزید لکھتا ہے کہ دبئی پولیس کی طرف سے ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے مطالبے کے باوجود مغربی ممالک دانستہ طور پر قاتلوں کی گرفتاری سے گریز کر رہے ہیں.مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں اور حکام کو معلوم ہے کہ مبحوح کے قتل میں ملوث دبئی کو مطلوب افراد کہاں ہیں تاہم وہ انہیں حراست میں نہیں لے رہے. رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ قبل دبئی پولیس کی جانب سے ملزمان کی نامزدگی اور جعلی پاسپورٹس کے استعمال کے تنازع پر یورپ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی. جن جن ممالک کے جعلی پاسپورٹس کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا، انہوں نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے دعوے کیے تھے. تاہم عملی سطح پر کسی ملک کی جانب سے کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.