• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مالٹا کا اسرائیل سے شدید احتجاج

پیر 26-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_bianca-zimmit-maltese-peace-activist-at-al-aqsa-hospital-in-the-central-gaza-strip-on-april-24-2010-1

یورپی ملک مالٹا نےغزہ میں اپنی خاتون شہری کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا تھا کہ جب قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک پرامن مظاہرے پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا، زخمیوں میں مالٹا کی ایک خاتون شہری بھی شامل تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق مالٹا یورپی یونین کے وزراء خارجہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مالٹا کے محکمہ خارجہ کی طرف سے دارالحکومت "والیٹا” میں قائم صہیونی سفارت خانے میں ہفتے کے روز ایک ایک یادداشت جمع کرائی گئی جس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کے واقعے پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

سفارت خانے میں جمع کی گئی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے غزہ میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا نہایت افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مالٹا حکام نے صہیونی سفیرسےمطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت فوج کی فائرنگ سے بے گناہ اورغیر مسلح مظاہرین کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات کرائے اوراس امرکا تعین کرے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اور اس کا کون ذمہ دار ہے۔

غزہ میں ایک امن مارچ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اٹھائیس سالہ مالٹائی شہری "زامیت” غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال میں زیرعلاج ہے، فائرنگ سے زامیت کی ٹانگ میں زخم آئے ہیں، تاہم مجموعی طور پراس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.