• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لیبیائی امدادی جہاز العریش کے بجائے غزہ کی طرف رواں دواں

بدھ 14-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_libyan-aid-ship-for-gaza-amalthea-moldova-flagged-cargo-ship1

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے لیبیا سے آنے والے امدادی بحری جہاز”امید” کا سفر مصری بندرگاہ "العریش "کے بجائے غزہ کی پٹی کی طرف سفر جاری ہے. دوسری جانب قافلے کی منتظم قذافی فاٶنڈیشن کا کہنا ہے کہ امدادی بیڑے کا رخ غزہ کے بجائے العریش کی طرف نہیں موڑا جائے گا. منگل کی شام لیبیائی لیڈر معمر قذافی کے بیٹے یوسف الاسلام کے زیرانتظام کام کرنے والے رفاہی ادارے کے ڈائریکٹر یوسف سوان نے ایک پریس ریلیز میں ایک مصری اہلکار کی اس اطلاع کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ لیبیائی بیڑہ غزہ کے بجائے العریش آئے گا جہاں امدادی جہاز کو خالی کرنے اور امدادی اشیا مصر کی نگرانی میں غزہ بھیجنے کا اہتمام کیا جائے گا. یوسف سوان کا کہنا تھا کہ "ہماری منزل غزہ کی پٹی ہے، ہم کسی دوسری بندرگاہ کی طرف کسی صورت بھی سفر نہیں کریں گے. یہ مصر اور اسرائیل کی محض خواہش ہے کہ امدادی جہاز کو العریش لے جا کر خالی کیا جائے، ہمارے پاس ادویہ اور خوراک ہےکوئی اسلحہ یا جنگی سامان نہیں جس سے کسی کو خطرہ ہو. اسرائیلی بحریہ کی طرف سے حملے کی دھمکیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہم اپنا سفر غزہ کی پٹی کی طرف بدستور جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی بحریہ کے ایک اعلٰی سطح کے اہلکار کا کہنا تھا کی لیبیائی امدادی جہاز "امید”کے کپتان نے جہاز کا رخ مصری بندرگاہ العریش کی طرف موڑنے پر اتفاق کر لیا ہے، اب جہاز غزہ آنے کے بجائے مصری زیرانتظام العریش جائے گا. اسرائیلی اہلکار کا ماننا تھا کہ امدادی جہاز العریش سے صرف پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہےاور یہ بدھ کی صبح کو العریش لنگرانداز ہو گا.ادھرغزہ میں قومی کمیٹی برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کے چیئرمین جمال الخضری اور اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن احمد الطبی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے جہاز کو غزہ سے ایک سو کلو میٹر دور عالمی سمندر میں نشانہ بنانے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.