• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لیبیا عرب سمٹ سے قبل”القدس” کو آفت زدہ شہر قرار دیا جائے: حسن خاطر

اتوار 07-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

al-aqsa-mosque5 اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس و مقدسات نے خبردار کیا ہے کہ القدس شہر کو صہیونی ریاست کا ابدی دارلخلافہ بنانے اور اسے یہودی رنگ میں رنگنے کی صہیونی کوششوں کا تسلسل اب انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ قدس پریس کے مطابق اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس ومقدسات کے سیکرٹری جنرل حسن خاطر نے اتوار کے روز رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس شہر پر اسرائیلی حملے کا زور بڑھ گیا ہے۔ اس دباؤ میں مزید اضافے کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ "کنسیٹ” میں ایک صہیونی لابی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں اسرائیلی جماعتوں کی بڑی تعداد شہر کو یہودیانے کی کوششوں میں معاونت کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ حسن خاطر نے مزید بتایا کہ القدس کو درپیش خطرات کے دو مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ساری زمین کا یہودیانہ شامل ہے۔ دوسرے مرحلے میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر القدس کو یہودی ریاست کا ابدی دارلحکومت تسلیم کرانا شامل ہے۔ حسن خاطر نے خبردار کیا کہ شہر کو درپیش ان متنوع چیلنجوں کی روشنی میں کسی خیر کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔ یہ تشویش اس وقت فلسطینیوں کے عدم اتفاق اور ان کی جانب سے القدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی کوششوں کا مقابلہ نہ کرنے کی سکت کے باعث اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اسلامی اور مسیحی ایسوسی ایشن برائے نصرت القدس ومقدسات کے سیکرٹری جنرل نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ القدس شہر کے خلاف تیار کئے جانے والے ان تمام صہیونی منصوبوں کے توڑ کی خاطر عرب اور اسلامی دنیا کے پاس کوئی کاونٹر اسٹرٹیجی موجود نہیں کہ جسے رو بعمل لا کر وہ اس شہر کے لوگوں کی ثابت قدمی میں اضافہ کر سکیں۔ انہوں نے عرب قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ مارچ کے آخر عشرے کے دوران لیبیا میں ہونے والے عرب سمٹ میں القدس سے متعلق سخت اور فیصلہ کن موقف کا اظہار کریں۔ حسن خاطر نے مطالبہ کیا کہ اس مقصد کے لئے وہ القدس کو ایک مقبوضہ اور آفت زدہ شہر قرار دلوانے کا اعلان ضرور کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.