• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے حقوق میں اضافہ، حماس کا خیرمقدم

بدھ 18-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-refugees-in-lebanon

لبنانی پارلیمنٹ نے ملک میں عارضی طور پر مقیم فلسطینی مہاجرین کو کچھ مزید شہری حقوق دینے کی منظوری دی ہے. دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس طرح کے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے.
منگل کے روز لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو مزید شہری حقوق فراہم کرنے سے متعلق ایک آئینی بِل پر بحث ہوئی. بعض ارکان نےفلسطینی پناہ گزینوں کو مزید شہری حقوق دینے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تاہم ایوان کی اکثریت نے اسے منظور کر لیا.
ادھر دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے لبنانی پارلیمنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. بیروت میں حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے شہری حقوق میں اضافہ ایک اچھا اور مثبت قدم ہے تاہم اس طرح کے اقدامات مزید بھی ہونے چائیں.
بیان میں کہا گیا کہ شہری حقوق دیے جانے کے بعد بھی فلسطین مہاجرین بیروت میں کئی پیشے اختیار کرنے سے محروم ہیں اور انہیں ان کی سماجی زندگی میں کسی قسم کی انشورنس بھی حاصل نہیں. بیان میں کہا گیا کہ حماس کو توقع ہے لبنان فلسطینی پناہ گزینوں کو لبنانی شہریوں کے مساوی حقوق فراہم کرے گا اور اس کے لیے جلد اقدمات کیے جائیں گے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.