• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

قاہرہ کے ڈاکٹروں کا محصورین غزہ سے اظہار یکجہتی

ہفتہ 09-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

turkish-doctors-union-demo قاہرہ میں ڈاکٹرز یونین کے زیراتنظام منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکاء نے مصر کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی سخت کرنے کے لیے آہنی دیوار کی تعمیر کے اقدام کی شدید مذمت کرے ہوئے محصورین غزہ سے مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز قاہرہ کے مشرقی اضلاع پر مشتمل ڈاکٹرزیونین نے” دیواراورمعاشی حصار ناقابل قبول” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور اخوان المسلمون کے قائدین سمیت5000 افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی اور مصر کی طرف سے غزہ کے گرد لگائی جانے والی آہنی دیوار کی بھی مخالفت کرتے ہوئٓے اسے غزہ کے شہریوں اور مصر کے لیے یکساں نقصان دہ قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ ابو ھاشم نے مصری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آہنی دیوار کی تعمیر سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور غزہ کے شہری مزید بھوک اور افلاس کی سمندر میں پھنس جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے گرد تعمیر کی جانے والی دیوار فوری طور پر روک دی جائے کیونکہ یہ نہ صرف فلسطینیوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ خود اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ دیوار کی تعمیر سے مصر کی سیکیورٹی سخت کرنے کے بجائے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوان المسلمون کے راہنما ڈاکٹر اسماعیل فرید نے کہا کہ غزہ کے گرد آہنی دیوار کی تعمیر اللہ کے دشمنوں کے ساتھ تعاون اور مظلوم شہریوں پر ظلم بڑھانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر کس حد تک افسوسناک ہے کہ عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے حل کے بجائے معاشی ناکہ بندیوں اور دیوار کے ذریعے اسے مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ کانفرنس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے بھی ٹیلیفونک خطاب کیا، انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے گرد بنائٓے جانے والی آہنی دیوارکی تعمیر روک دے اور رفح بارڈر کو فوری طوپر کھولنے کا اعلان کرے۔ کانفرنس میں شریک عام شہریوں نے بھی مصری حکام کی طرف سے آہنی دیوار کی تعمیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.