• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینیوں کی جلدوں کے ٹکڑے اسرائیلی زخمی فوجیوں کے جسموں پر پیوند کئے گئے

ہفتہ 19-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestinian-dead-body اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے جسم کی جلد کے ٹکڑے اتار کر زخمی اور جلے ہوئے صہیونی فوجیوں کے جسم پر پیوند کئے جانے کا انکشاف کیا ہے- اسرائیلی پارلیمنٹ میں ’’اتحاد و عرب گروپ برائے تبدیلی ‘‘ کے سربراہ احمد طیبی نے کہاہے کہ اسرائیلی ٹی وی میں پیش کئے جانے والے واقعات اور رپورٹوں سے ثابت ہوتاہے کہ نوے کی دہائی میں فلسطینیوں کی جلدوں کے ٹکڑے کاٹ کر ان صہیونی فوجیوں کے جسموں پر پیوند کئے گئے جن کے جسم جل گئے تھے جبکہ فلسطینیوں کی آنکھیں بھی صہیونی فوجیوں کے لیے ٹراسپلانٹ کی گئیں- احمد طیبی کے مطابق اسرائیلی ٹی وی میں رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں صہیونی انسٹیٹیوٹ ’’ابو کبیر‘‘کے ڈائریکٹر نے واضح کیا ہے کہ نوے کی دہائی میں جو بھی لاش انسٹیٹیوٹ میں لائی گئی خواہ وہ کسی عرب باشندے کی ہو یا یہودی کی – اس کے جسم سے جلد کے ٹکڑے اتارے جاتے اور ہداساہسپتال کے ’’سکن بنک ‘‘ میں جمع کردیئے جاتے- وہاں سے یہ ٹکڑے ان اسرائیلی فوجیوں کے جسموں پر پیوند کے لئے استعمال کئے جاتے جن کی جلد زخموں یا جلنے کے باعث ناکارہ ہوگئی ہوتی تھیں- لاشوں کی آنکھیں بھی فوجیوں کے لئے استعمال کی جاتیں- اس منصوبے کے نگران اسرائیلی فوجی افسر اربئیل لداد تھے جوکہ آج اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ہیں- برطانوی پروفیسر نینسی شیفر د یوز نے دس سال قبل ’’ابو کبیر‘‘ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں کہاتھاکہ اسرائیلیوں کے جسم کے اعضاء تو ان کی اجازت سے اسرائیلیوں کے لئے لیے جا سکتے ہیں لیکن فلسطینیوں کے جسموں کے اعضا اسرائیلی فوجیوں کے لئے کیسے لئے جاسکتے ہیں ؟

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.