(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا تسلسل جاری، متعدد فلسطینیوں کو بیرو ن ملک سفر سے روک دیا گیا ۔
صیہونی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بنا کر فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عائد پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 28 فلسطینیوں کو کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود بیرون ملک سفر سے روک دیاگیا ۔
گزشتہ ہفتے "الکرامہ گذرگاہ” سے 111فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ گزشتہ ہفتے "غرب اردن” سے 20 ہزار 590 فلسطینی بیرون ملک روانہ ہوئے جب کہ 17 ہزار 315 فلسطینی بیرون ملک سے غرب اردن میں داخل ہوئے۔فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے متعدد مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
قابض فوج نےمتعدد فلسطینیوں کو جرائم میں ملوث ہونے کی پاداش میں حراست میں لے لیا، فلسطینی شہریوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا تسلسل ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اوراُنہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عائد کر رہی ہے۔