(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحتمی تحریک کو روس کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے ماسکو کے دورے کی دعوت دی تھی ، دورے کے دوران فلسطینی وفد روسی سیاسی قیات سمیت اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کرے گا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک "اسلامی جہاد” کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی سرکاری دعوت پرفلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جس میں جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الھندی، عبدالعزیز المیناوی اور لبنان میں اسلامی جہاد کے مندوب احسان عطایا شامل ہیں روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا ہے ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحتمی وفد ماسکو میں روسی وزیرخارجہ ، سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا ، ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ "صدی کی ڈیل ” اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جماعت کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ماسکو کا دورہ کیا تھا، اور روسی سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی تھی ۔ا