• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی قومی مصالحتی کونسل نے راست مذاکرات مسترد کر دیے

منگل 07-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_munib-al-masri-head-of-the-palestinian-reconciliation-committee

فلسطینی قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین منیب المصری نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست مذاکرات کی شدید مخالفت کرتےہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے. منیب المصری کا کہنا ہے کہ راست مذاکرات کے پہلے دور سے ثابت ہو گیا ہے کہ اسرائیل یہودی آبادکاری روکنے کے معاملے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور وہ مذاکرات کے ذریعے فلسطینیوں کو دھوکہ دے رہا ہے. انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کے متنازعہ سربراہ محمود عباس پرزور دیا کہ وہ اسرائیل کے نام نہاد مذاکرات میں اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے فلسطین کی داخلی صورت حال پر توجہ دیں اور فلسطینی مفاہمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیں. فلسطینی اخبار”اسلام ٹائمز” کی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان میں منیب المصری کا کہنا ہے کہ "بعض افراد کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے فلسطینی مصالحت کی فائل مکمل طور پر بند پڑی ہے، کچھ فریقین کے خلوص نیت کے باوجود اور تمام تر کوششوں کے باوجود مفاہمت کا عمل آگے نہیں بڑھایا جاسکا.فلسطینی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی نہیں بلکہ فلسطینی دھڑوں کو آپس میں متحد کرنے کی ضرورت ہے. لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ صدر محمود عباس اسرائیل کے ساتھ راست مذاکرات کے فریب میں آنے کے بجائے تمام تر توجہ فلسطینی جماعتوں کے آپس میں اتحاد پر مرکوز کریں. خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان 20 ماہ سے تعطل کا شکار مذاکرات اس ماہ کے شروع میں امریکا کی میزبانی میں واشنگٹن میں ہوئے تھے، جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور مصر کی میزبانی میں 14 اور 15 ستمبر کو مصر کے پرفضاء مقام شرم الشیخ میں ہو گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.