(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکارمزاحمتی تحریک اسلامی جہاد موومنٹ نےمنگل کی شام غزہ شہر میں فلسطینی پولیس کی دو چوکیوں پر مجرمانہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فلسطین سے غداری کی قراردیا ہے۔
اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ فلسطین کی سلامتی کونشانہ بننے والے اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف ان کی ہر طرح کی حمایت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کو برباد کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جاسکتی ، فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے تحفظ کیلئے قومی شعور کے ساتھ متحد ہیں
اسلامی جہاد موومنٹ نے دو بم دھماکوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے