• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فلسطینی رہ نما کی صدر محمود عباس کی عدالت میں پیشی

منگل 04-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel30

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے نوجوان فلسطینی رہ نما اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے سابق رکن عبدالرحمان اشتیہ کو جیل میں دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد انہیں محمود عباس کی ایک عدالت میں پیش کیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمدعبدالرحمان اشتیہ کو پیر کو رام اللہ میں قائم فلسطینی اتھارٹی کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا. ان پر الزام ہے کہ وہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی برملا حمایت کرتے اور فلسطینی اتھارٹی پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں.
خیال رہے کہ محمد اشتیہ کو عباس ملیشیا نے 16 ستمبر 2010ء کو رام اللہ میں ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا .دوران حراست انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی ایک ٹانگ بری طرح زخمی ہے.جیل سے سہارے کے ذریعے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا. عدالت کے سامنے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے عبدالرحمان اشتیہ کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور وہ تمام دیگر سیاسی جماعتوں کی بعض پالیسیوں پر بھی تنقید کر چکے ہیں.
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی غلط پالیسیوں سے ہر شہری کو اختلاف ہے اور اختلاف کا اظہار کرنا کوئی جرم نہیں ہوتا.بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کے بعد محمد اشتیہ کو دوبارہ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.