(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین اور ترکی کے درمیان دو طرفہ بڑا تجارتی معاہدہ طے ، ترکی نے اپنی مارکیٹوں میں فلسطینی زرعی مصنوعات کو ٹیکس فری قراردے دیا۔
ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں منعقدہ اکنامک کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں فلسطینی وزیر برائے اقتصادیات خالد العسیلی کا کہنا ہے کہ فلسطین، ترکی اکنامک کونسل کےدرمیان طے پائے گئے دو طرفہ معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے، ترکی نے فلسطین کی زرعی مصنوعات کو ٹیکس فری قرار دیا ہے۔
انہوں نے ترکی کی طرف سے فلسطینی مصنوعات خریداری کے لیے موثراقدامات کرنے اور تعاون کرنے پر انقرہ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ فلسطینی حکومت کی ہدایت کے مطابق فلسطینی مصنوعات کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ پھیلانے کے لیے اقدامات کریں۔
انھوں نے بتایا کہ ترکی نے فلسطینی کھجور کو بھی ٹیکس فری قرار دیا ہے تاکہ ترکی میں فلسطینی کھجور کی زیادہ سے زیادہ ترسیل اور خریداری ممکن بنائی جاسکے۔ معاہدے کے تحت ترکی فلسطین سے ایک ہزار ٹن سالانہ کھجور کےبجائے 3 ہزار ٹن کیا جاسکے۔ ترکی نے فلسطین کی 45 زرعی مصنوعات کو بھی ٹیکس فری قرار دیا ہے۔