• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

فتح کے مستعفی وزیراعظم کا انسانی حقوق کی تنظیم کے ساتھ کئی لاکھ ڈالرکا معاہدہ

بدھ 16-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_salam-fayyad

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم "حق فاٶنڈیشن” نے بتایا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں فتح کی مستعفی حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض کےساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں. معاہدے کے مطابق سلام فیاض انسانی حقوق گروپ کے ساتھ بطور مشیرکے کام کریں گے اور اس کے عوض انہیں ماہانہ بنیاد پر ہزاروں ڈالرز اجرت دی جائے گی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سلام فیاض اور انسانی حقوق گروپ کے درمیان ابتدائی نوعیت کا معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم معاہدے پر دستخط ہونا باقی ہیں. ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ "الحق فاٶنڈیشن” کے ساتھ معاہدے سے قبل سلام فیاض نے تنظیم کے سامنے کچھ شرائط بھی پیش کی ہیں. ان میں ایک اہم شرط یہ بھی ہے کہ تنظیم مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوںسے اغماض برتے ہوئے غزہ کی پٹی میں حماس کے زیرانتظام پولیس کے انسانی حقوق کے اسکینڈل تیارکرے گی. ذرائع کے مطابق جب سے تنظیم اور سلام فیاض کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے تنظیم نے عباس ملیشیا کے خلاف پریس کانفرنسیں کرنے اورسیکیورٹی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چپ سادھ لی ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سلام فیاض جیسے متنازعہ شخص کو انسانی حقوق کی تنظیم کا مشیر بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے. متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے الحق فاٶنڈیشن کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے تنظیم سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے. انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے کسی عہدیدار کو انسانی حقوق کا مشیر بنانے کا صاف مطلب یہ ہے کہ اتھارٹی کی پولیس ہاتھوں ہونےوالے جرائم پر خاموشی اختیار رکھی جائے گی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.