• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"فتح” کا اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کا مطالبہ

جمعہ 07-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier1

فلسطینی صدرمحمود عباس کی جماعت "فتح” کے مرکزی راہنما حسام خضر نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ نمائندوں کے ذریعے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کے بجائے براہ راست مذا کرات کے لیے مغربی کنارے میں (غیرآئینی وزیراعظم) سلام فیاض کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل پینل تشکیل دیا جائے۔

جمعرات کے روزعرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کو انٹرویو میں حسام خضرنے کہا کہ "فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بے سود ہیں، اگر مذاکرات کو نتیجہ خیز اورموثر بنانا ہے تو بالواسطہ بات چیت کے بجائے براہ راست مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

فتح کے راہنما نے تجویز دی کہ مذاکرات کا پرچم سلام فیاض کو سونپ کر ان کی قیادت میں ماہرین کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے جو اسرائیل سے کھل کرتمام امور پر بات چیت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے ہوتے ہوئے بھی فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے ہوئےہیں، تاہم اسرائیل کے بعض ظالمانہ اقدامات کے باعث ان معاہدوں سے مثبت نتائج حاصل نہیں کیے جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں حسام خضرنے کہا کہ بالواسطہ مذاکرات وقت کا ضیاع اور صرف اسرائیل کے لیے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں فلسطینی اور اسرائیلی دونوں فریقین کی قیادت کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ بھی فلسطینی اور اسرائیلی قیادت ہی کرے گی کیونکہ امریکا کی جانب سے بیس سال سے امن مذاکرات کی نگرانی کے بجائے وہ نتائج اخذ نہیں کیے جا سکے، جو خطے میں قیام امن کےلیے مطلوب ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.