فلسطینی شہر غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی صہیونی جیل میں اپنی اسیری کے انیسویں سال میں داخل ہو گئے ہیں.فلسطینی وزارت اموراسیران کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے شہر خان یونس سے تعلق رکھنے والے اسیر انور مسلم الاخرس او ر عاطف عزات شعت گذشتہ انیس سال سے قابض اسرائیل کی جیل میں حراست میں ہیں. وزارت اسیران کے مطابق دونوں فلسطینی شہریوں کو قابض فوج نے 15 مارچ 1993ء کو حراست میں لے لیا تھا. انہیں صحرائی جیل "نفحہ” میں رکھا گیا ہے جہاں وہ صہیونی عدالت کے طرف سے 25 سال کی ظالمانہ قید کی سزا کے تحت اسیری کے روز و شب گذار رہے ہیں.دونوں اسیران پر حماس سے تعلق اور اسرائیلی فوج پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا ہے. ادھر دوسری جانب فلسطینی اسیران کے اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ حماس کےہاں زیرحراست صہیونی جنگی قیدی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے تحت ان کے عزیز بھی رہا ہو جائیں گے.