(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "غزہ” میں "صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری” سے بڑے پیمانے پر مکانات تباہ ہوئے ہیں ،غزہ کے25 ہزار سے زائد مکانات کو فوری مرمت کی اشد ضرورت ہے۔
گزشتہ روز”غزہ” میں وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں سکریٹری وزارت ہاؤسنگ "ناجی سرحان” نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں مکانات تباہ ہوچکےہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ غزہ میں مجموعی طور پر 60 ہزار گھروں کی تعمیر اور ان کی مرمت، بحالی اور تزئین کی ضرورت ہےجبکہ کم سے کم 25 ہزار مکانات کوفوری مرمت کی ضرورت ہے۔
سکریٹری وزارت ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ کہ وزارت نے معمولی اور کم وسائل کے باوجود "غزہ” میں گھروں کی تعمیر اور بحالی کے مختلف منصوبوں پر کام کیا ہے تاہم گھروں کی مرمت کا تخمینہ ایک لاکھ 20 ہزار ہے جبکہ سالانہ 14 ہزار مکانات کی تعمیر کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ "اسرائیل” اور "فلسطینی اتھارٹی” کی طرف سے غزہ کی پٹی پر عاید کی جانے والی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں تعمیراتی منصوبے التوا اور تعطل کا شکار ہیں۔ وزارت ہائوسنگ روزگار فنڈ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ فیلڈ سروے ٹیموں میں کے ذریعے غزہ میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لیے مختلف پروگرامات پر کام کر رہی ہے۔