(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطینی علاقہ غزہ کی پٹی میں تیزی پھیلتی وبا کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں 153 افراد کے صحت یاب ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں وزارت صحت کے جا ری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ایک ہلاکت اور156 نئے کیسز ریکارڈ کیے۔
غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا قائم کیے کیمپوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2048 لیبارٹری ٹیسٹ کرائے گئے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کم اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف 153 لوگ مکمل شفا یاب ہوئے ہیں۔