• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عباس ملیشیا کے ہاتھوں حماس کے مزید 09 حامی اغوا

جمعہ 24-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-kidnap2

تحریک ’’فتح‘‘ کی ملیشیا نے مغربی کنارے میں حماس کی حمایت کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم میں مزید 09 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
جمعہ کے روز الخلیل، نابلس، طولکرم اور جنین کے اضلاع میں کارروائیاں کی گئیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی قوم ایک جانب اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے تو دوسری جانب فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں بڑی رکاوٹ فلسطینی قوم کے آپس میں اختلافات ہیں۔
غزہ میں حماس اور مغربی کنارے میں فتح کی حکومتیں قائم ہیں۔ فتح حکومت نے سکیورٹی تعاون کے نام پر اسرائیل فوج کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پورے مغربی کنارے میں حماس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اطلاعات کے مطابق حماس کے ایک ہزار سے زائد کارکن عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں صرف اس وجہ سے برداشت کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق سے دستبرداری سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک جانب فتح حکومت غزہ کی حکمران جماعت حماس کے ساتھ مفاہمت اور مصالحت کے لیے ہاتھ بڑھانے پر تیار نظر آتی ہے دوسری جانب اس نے اپنے زیر انتظام مغربی کنارے میں حماس کے حامیوں پر ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے جس سے مفاہمتی عمل پر پیش رفت سخت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.