(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی پولیس بھی ظالم فوج کے شانہ بشانہ،بیت المقدس میں چھاپہ مار کارروائیاں، چار فلسطینی شہری گرفتار۔
دستیاب ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے پیر کی شام بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں مختلف گھروں میں بلا جواز چھاپے مارے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے 2 معصوم بچوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مقامی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ صیہونی پولیس نے گرفتاری کے وقت فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
یہ گرفتاریاں حال ہی میں صیہونی افواج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 20 سالہ فلسطینی نوجوان کے گھر کے قریب عمل میں لائی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں 20 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سمیر عبید کو اسرائیل فوج نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ہو گیا تھا جس کے بعد اس کے آبائی علاقے العیسوسیہ میں مسلسل مسلح اسرائیلی افواج کی دہشت گردی جاری ہے اور تلاشیوں کے نام پر مسلسل فلسطینی شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔