• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی ڈاکٹروں کو مدعو کیے جانے پر مراکش کا صحت کانفرنس کا بائیکاٹ

ہفتہ 26-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_boycott-israel1

مراکشی محکمہ صحت نے شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی مشترکہ صحت کانفرنس میں اسرائیلی طبی ماہرین کو مدعو کیے جانے پراحتجاجا کانفرنس میں شرکت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ "متعدی امراض اور پانی کے ذریعے بیکٹیریا کی منتقلی ” کے عنوان سے یہ کانفرنس شمالی افریقا میں ایک امریکی میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے 28 جون سے یکم جولائی 2010 کے دوران ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کی طرح مراکش کو بھی دعوت دی گئی ہے، مراکش نے یہ دعوت قبول کر لی تھی تاہم حال ہی میں اسرائیلی ماہرین طب کو مدعو کیے جانے کے انکشاف کے بعد مراکشی وزیرصحت یاسمین بادو نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حولے سے کانفرنس کی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رباط سے شائع ہونے والے معروف قومی اخبار” التجدید” نے اپنی جمعہ کی اشاعت میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ مراکش کے نیشنل میڈیکل انسٹیٹٰوٹ کی ڈائریکٹر نے وزیرصحت کے فیصلے سے تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے اور اس فیصلے کی سختی سے پابندی کی تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرصحت کی جانب سے صحت سے متعلق علاقائی ممالک کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ان پر کئی غیر ملکی اداروں کی طرف سے فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم مراکشی وزیرصحت اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراکشی وزیرصحت کے فیصلے پر مراکش کے محکمہ خارجہ کو بھی سخت بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ شمالی افریقا کے ایک اہم ملک کی جانب سے کانفرنس کے بائیکاٹ پر کانفرنس کی انتظامیہ میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بائیکاٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کانفرنس میں بیس سے زائد ممالک کے طبی ماہرین اور محکمہ ہائے صحت کے مندوبین شرکت کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.