• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 24 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صحرائے سینامیں مصری حکام اور موساد کی ملی بھگت کا انکشاف

بدھ 09-03-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_sinai-peninsula

مصر اور اسرائیل کے درمیان جزیرہ نما سینا میں مصری سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی "موساد” کے درمیان خفیہ تعاون کا انکشاف ہوا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ سینا کے ایک سرکردہ رہ نما الشیخ عیسیٰ الخرافین نے انکشاف کیا ہے کہ صحرائے سینا میں مصری فورسز اور اسرائیل کے درمیان کئی امورمیں باہمی تعاون چل رہا ہے. قاہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصری رہ نما نے کہا کہ مصرکی بدنامی کی ایک بڑی وجہ اس کے بعض سیکیورٹی ادارے ہیں جو دشمن کی فوجوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں.ان میں صحرائے سینا کے فوجی اہلکار بھی سرفہرست ہیں جو صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ صحرائے سینا میں مصری سیکیورٹی فورسزاور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے درمیان باہمی تعاون جاری ہے جس سے مقامی آبادکاروں کا مصری فوج پر اعتماد ختم ہو چکا ہے. مصری اور اسرائیلی فوجی مل کربعض مقامات پر آپریشن میں حصہ لیتے ہیں جس سےشہروں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے. ملک میں تبدیلی اور آئندہ کا لائحہ عمل کےعنوان سےمنعقدہ تقریب سے مصری حکومت کے ایک سرکردہ عہدیدار اور "فیوچر اسٹڈی سینٹر” کے چیئرمین ڈاکٹر ابراھیم محمد منصور نے کہا کہ موجودہ حکومت کو سابق حکومت کی جانب سے چھوڑے گئے کئی بحرانوں کا سامنا ہے. سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کے جانے کے بعد ان کی پالیسیوں کی باعث ہمیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا . ڈاکٹر ابراھیم منصور نے کہا کہ مصری قوم نے ترقی اور تبدیلی کا ایک نیا سفر شروع کیا ہے. اس سفر میں ہم صرف ایک مصری شہری کے طور پر حصہ لے رہے ہیں. ہم ان تمام مذہبی، مسلکی ،رنگ و نسل اور دیگر امتیازات سے بالائے طاق ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.