• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سلام فیاض کی سیاست بغاوت پر مبنی ہے: جہاد اسلامی

جمعرات 04-02-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

mohammed-al-hindi-senior-islamic-jihad-official فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے رام اللہ میں فتح کے غیر قانونی وزیراعظم سلام فیاض کی موجودہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلام فیاض اور ان کے گروہ کی سیاست منافقت اور بغاوت پر مبنی ہے۔ بدھ کے روز غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی کے راہنما ڈاکٹر محمد الھندی نے کہا کہ سلام فیاض کی جانب سے ہرٹزیلیا میں صہیونی امن کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرکے اپنی منافقانہ پالیسی کو واضح کر دیا ہے، ان کے اس اقدام پرکم ازکم سزا انہیں عہدہ وزارت عظمی سے سبکدوش ہونا ہے۔ ہرٹزیلیا میں اسرائیل کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر کے انہوں نے نہ صرف فلسطینی شہدا کی قربانیوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے کہ اس اقدام کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے اہل بھی نہیں رہے، انہیں اخلافی طور پر یہ عہدہ فوری طور پر چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک جانب فلسطین کی تحریک آزادی کو دبانے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور دوسری جانب اسے سلام فیاض جیسے ایجنٹ میسر ہیں اس کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جہاد اسلامی کے راہنما کا کہنا تھا کہ سلام فیاض اور محمود عباس کے اقدامات تنظیم آزادی فلسطین اور فتح کی بنیادی پالیسی کے بالکل برعکس ہیں۔ فتح کے موجودہ حکمران دھڑے نے تنظیم آزادی فلسطین کی بنیادی حقوق اور قومی مطالبات کی نفی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم آزادی فلسطین کی اصل پالیسی بنیادی حقوق کے حصول کے لیے مسلح جدو جہد ہے جبکہ موجودہ قیادت نے اپنے قول و فعل سے اس کی مکمل نفی کر دی ہے۔ ڈاکٹر محمد الہندی کا کہنا تھا کہ ہرٹزیلیا میں منعقدہ کانفرنس اور اس میں سلام فیاض کی شرکت نتائج کے اعتبارسے نہایت خطرناک ہے۔ سلام فیاض فلسطین کی پہلی شخصیت ہیں جو اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.