• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

روس کی طرف سے شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی پر اسرائیل برھم

پیر 20-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_russia-syria-arms-deal

روس کی جانب سے شام کو "پی. 800″ طرز کے کروز میزائلوں کی فراہمی کے اعلان پر اسرائیل نے شدید برھمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا. مرکز اطلاعات فلسطین نے صہیونی سفارتی اور محکمہ خارجہ کےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب کو ماسکو ، دمشق دفاعی اسلحہ کی ڈیل پر شدید تشویش ہے اور اسرائیل نے اس تشویش سے روس کو معاہدے کےفوری بعد آگاہ کر دیا ہے. ادھر دوسری جانب اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے روس پر واضح کیا ہے کہ جدید ترین اور حساس نوعیت کا اسلحہ شام کو فروخت کرنے کا اعلان انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے. روس کے اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بری طرح بگڑنے کا اندیشہ ہے. رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ روس نے شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی کا وعدہ کر کے تل ابیب کے ساتھ کیے گئے اسلحہ کے معاہدوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے. رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو اب بھی امید ہے کہ وہ روس کو شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ روکنے میں کامیاب ہو سکتا ہے. حال ہی میں اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے دورہ روس کے دوران وزیراعظم ولادی میر پوٹن اور وزیردفاع سے ملاقات میں ان پر زور دیا تھا کہ وہ شام کو بھاری اسلحہ کی فراہمی کا معاہدہ روک دیں. ان کی واپسی کے بعد روس نے شام کو کروز میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا ہے، جس پر اسرائیل کوگہری تشویش لاحق ہے. رپورٹ کے مطابق اسرائیل جلد ہی اپنی تشویش سے روس کو تفصیل کےساتھ آگاہ کرے گا،اسرائیل کاخیال ہے کہ شام کو فراہم کردہ کروز میزائل لبنانی اسرائیل مخالف ملیشیا حزب اللہ کے ہاتھ لگ سکتے ہیں، جس سے بحیرہ روم میں اسرائیلی بحری جہاز اور اسرائیلی تنصیبات خطرے سے دو چار ہو سکتی ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.