• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

دحلان گروپ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، مغربی کنارے سے اسلحہ کا ایک اور ذخیرہ برآمد

پیر 27-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_muhammad-dahlan-spokesman-for-the-central-committee-of-fatah-movement10

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنی جماعت "الفتح” کے باغی رہ نما محمد دحلان اور ان کے حامیوں سے اختلافات میں شدت آنے کے بعد باغی گروپ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے. عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے میں باغی گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے لیے چھاپے مارے ہیں تاہم فی الحال کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی.ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بلاطہ کے مقام سے اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے. یہ اسلحہ ایک ایسے وقت میں پکڑا گیا ہے جب فلسطینی اتھارٹی میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مصر میں مقیم فتح کے باغی گروہ کے سربراہ محمد دحلان محمود عباس اور فتح کے کئی دیگر رہ نماٶں کو قتل کرنا چاہتے ہیں. اس ضمن میں وہ فلسطینی جنگجوٶں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں. قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں بندوقیں، کلاشنکوفیں اور دیگر دستی ہتھیار شامل ہیں. خیال رہے محمد دحلان فتح کے سابق پولیس چیف رہ چکے ہیں. سنہ 2007ء میں انہوں نے غزہ میں حماس کی حکومت کے خلاف خانہ جنگی شروع کی تھی، تاہم حماس نے تمام باغیوں کوغزہ سے نکال باہر کیا تھا. گذشتہ تین ماہ سے صدر عباس اور دحلان کےدرمیان تَلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے. دحلان کا کہنا ہےکہ وہ فلسطینی اتھارٹی میں محمود عباس اور سلام فیاض سے زیادہ اہم عہدوں کے حقدار ہیں جبکہ صدرمحمود عباس کا کہنا ہے کہ دحلان فتح کے درمیان پھوٹ پیدا کر کے ان کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں. دحلان اوراس کے گروپ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں صدرعباس نے خود کو لاحق خطرات کی بنا پر اپنا سیکیورٹی عملہ تبدیل کر لیا تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.