• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خالد مشعل کی یمنی صدر سے ٹیلیفون پربات چیت، اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 30-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-ali-abdullah-saleh-yemeni-president1

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے یمنی صدر علی عبداللہ الصالح سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے. خالد مشعل نے یمنی صدر سے گفتگو میں فلسطین کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گفتگو کے دوران خالد مشعل نے فلسطینی جماعتوں کے درمیان قاہرہ کی ثالثی کے تحت مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا. اس کے علاوہ حماس کے راہنما نے یمنی صدر کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں پچھلے چار سال سے مسلط معاشی ناکہ بندی سے شہر کا نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے. دوسری جانب یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے خالد مشعل کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں کی اخلاقی سفارتی اور اقتصادی شعبے میں حمایت جاری رکھے گا. ان کا کہنا تھا کہ صنعاء فلسطین کی آزادی، بیت المقدس کےفلسطینی ریاست کے دارالحکومت بننے اور فلسطینیوں کے تمام سلب شدہ حقوق کی بحالی تک ہرممکن تعاون جاری رکھے گا. علی عبداللہ صالح کا کہنا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی مسلح جدوجہد آزادی کو حق بجانب قرار دیتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا. خیال رہے کہ یمن ماضی میں فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے اور تمام فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کےلیے کوششیں کرتا رہا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.