• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کی شرکت کے بغیر عباس کے اسرائیل سے مذاکرات بے سود ہیں: اردگان

جمعرات 11-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

tayyip-erdogan-turkish-premier-recep6 ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بغیر فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے مذاکرات کو بے سود قرار دیا ہے- انہوں نے دورہ سعودی عرب کے دوران ’’القدس ‘‘ اخبار کو انٹرویو میں کہاکہ فلسطینی صدر محمود عباس کے اکیلے اسرائیل سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا- مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حماس کی شرکت ضروری ہے – طیب اردگان نے کہاکہ میں بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے ٹونی بلیئر کی اس رائے سے سوفیصد اتفاق کرتاہوں جس میں انہوں نے کہاتھاکہ جن مذاکرات میں حماس شامل نہیں ہوگی وہ نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے- واضح رہے کہ عرب لیگ نے فلسطینی اتھارٹی کو چار ماہ کے لیے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کا گرین سگنل دیا ہے- ترکی کے وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اسلامی آثار کو مٹانے کی سازشوں کے خاتمے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے – انہوں نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی حفاظت ضروری ہے- اسلامی مقدسات کو یہودی ورثہ میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے- طیب اردگان نے مزید کہاکہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.