• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کی جانب سے لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد

بدھ 11-11-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

lebanon اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی قومی قیادت کو مبارک باد دی ہے۔ غزہ میں حماس کی جانب سے لبنانی صدر عماد میچل سلیمان، وزیراعظم سعد حریری ، اسپیکر نبیہ بری سمیت تمام قومی راہنماؤں کے نام جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ملک میں ایک کامیاب قومی حکومت کی تشکیل لبنانی سیاسی قیادت اور عوام مبارک باد کے مستحق ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ اس قومی حکومت کی تشکیل کی اس کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ قومی یکجہتی آزادی کے حق کے تحفظ، قومی یکجہتی اور عزت و وقار کے بنیادی اصولوں کے تحت کی کامیاب ہو سکتی ہے۔ لبنانی سیاسی جماعتوں کا اس سے بہتر اور کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ قومی حکومت کی تشکیل میں ایک جانب اسرائیلی مزاحمت کو تقویت ملے گی اور دوسری جانب داخلی بحرانوں سے نکلنے کے راہ بھی ہموار ہوگی، اس کے علاوہ ملک میں شورش پسند قوتوں اور تخریب کاروں کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا جو بیرونی اشاروں پر اپنی قوم دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ حماس لبنان میں نئی قومی حکومت سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ ملک میں مقیم ہزاروں پناہ گزینوں کے مسائل کو سجھنے کی کوشش کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ حماس لبنان کی داخلی سلامتی کی خواہاں ہے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کی سازشوں کے باوجود وہ اس حق میں نہیں کہ فلسطینی پناہ گزین لبنانی حکومت کے خلاف کوئی خطرہ ثابت ہوں۔ حماس فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور فلسطین میں ان کی آباد کاری پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس سلسلے میں لبنانی حکومت کے بھرپور تعاون کے لیے بھی پرامید ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.