• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس مفاہمت کے لیے کوششیں جاری رکھے گی

منگل 08-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

khaled-mishaal4 اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور اس کی جانب سے فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے فلسطینی جماعتوں میں اتحاد اور مفاہمت ناگزیر ہے، حماس مفاہمت کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دورہ یمن کے دوران صنعاء میں یمنی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، ہمیں مل کرانتشار کا خاتمہ اور ایسی سیاسی صف بندی کرنا ہوگی جس سے فلسطینی عوام میں اتحاد و یگانت پیدا کی جا سکے اور اسرائیل کی جانب سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے دورے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ یمن حماس اور یمن کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران یمنی صدر علی عبداللہ الصالح سمیت دیگر اعلیٰ سطح کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں فلسطین میں مفاہمت کے لیے اب تک ہونے والی کوششوں اور حماس کی جانب سے مفاہمت کے لیے ظاہر کی گئی لچک سے یمنی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایک سوال پر خالد مشعل نے کہا کہ حماس اور فلسطینی عوام یمن کے امن و استحکام کے خواہاں ہیں اور یمن کی موجودہ داخلی صورت حال میں یمنی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ادھر خالد مشعل اور حماس کے وفد کے صنعا پہنچنے پر ان کا سرکاری سطح پر تپاک استقبال کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.