• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 26 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جس شخص کو موقع ملے کرنل قذافی کی گردن اتار دے: یوسف القرضاوی

ہفتہ 26-02-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_sheikh-yousuf-al-qardawi2

مصر کے ممتازعالم دین اور عالمی علماء کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے لیبائی لیڈر کرنل معمر قذافی کے قتل کے اپنے فتوے کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں پر طیاروں کے ذریعے بمباری اور افریقا سے کرائے قاتلوں کو لا کر اپنی قوم پر مسلط کرنے کے بعد قذافی ایک لمحےکے لیے زندہ رہنے کے حق دار بھی نہیں رہے. انہوں نے لیبیائی فوج اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور کرنل قذافی کی گردن اتار دیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطر میں جامع مسجد عمر بن خطاب میں نماز جمعہ کے خطبہ میں شیخ القرضاوی نے لیبیا کے صدر کرنل معمر قذافی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا. انہوں نے کہا کہ قذافی مجرم اور باغی انسان ہے.اس کا اسلام اور انسانیت کے ساتھ بھی کوئی رشتہ نہیں رہا. علامہ قرضاوی کہہ رہے تھے کہ قذافی زیادہ دیر اقتدار پر نہیں رہ سکے گا. اس کی پھانسی کا وقت اب بہت قریب آ چکا ہے.لیبیا میں ایک نئی تاریخ رقم ہورہی ہے اور اس نئی تاریخ کا آغاز قذافی اور اس کے کارندوں کی پھانسی سے ہو گا. علامہ یوسف القرضاوی نے کہا کہ بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد قذافی کی معافی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی. وہ اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے ذہنی توازن کھوہ بیٹھے ہیں. دوران خطاب شدت جذبات میں آ کر یوسف قرضاوی منبر پر اٹھ کرکھڑے ہو گئے اور کہا کہ "میں خدا کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ لیبیا میں عوامی انقلاب کامیاب ہو گا اور کرنل قذافی بدترین انجام سے دوچار ہو گا”. علامہ القرضاوی نے لیبیا کے عوام اور فوج سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کو نہ ماریں بلکہ مل کر قذافی کے نظام کا خاتمہ کریں. ان کا کہنا تھا کہ قذافی واجب القتل ہو چکے. تم میں سے جو بھی قذافی کی گردن اتار سکتا ہے وہ ایسا ضرور کرے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.