• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ترکی فریڈم فلوٹیلا غزہ روانہ کرنے پر ہم سے معافی مانگے: اسرائیل

پیر 27-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_avigdor-lieberman-israeli-foreign-minister6

اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈورلائبرمین نے ایک مرتبہ پھر رعونت آمیز لہجے میں محصورین غزہ کی امداد کو آنے والے ترکی کے امدادی جہاز” فریڈم فلوٹیلا” پر صہیونی فوج کی جارحیت کا دفاع کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے ذریعے اسرائیل دشمنوں اور”دہشت گردوں” کی مدد کی کوشش کی جا رہی تھی، اسے طاقت کے ذریعے روکنا اسرائیل کا فرض تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو تل الربیع [تل ابیب] میں بیرون ملک تعینات سفیروں کےاعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب میں کیا ہے. آوی گیڈورکا کہنا تھا کہ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ "غلطی” نہیں بلکہ اسرائیل کی اجازت کے بغیر امدادی جہازغزہ روانہ کرنا ترکی کی غلطی تھی، اس پر ترکی کو اسرائیل سے معافی مانگنی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ "فریڈم فلوٹیلا پر حملے پر ہمیں ترکی سے معافی مانگنے کو کہا جا رہا ہے، لیکن کوئی ترکی سے یہ کیوں نہیں پوچھتا کہ اس نے اسرائیل کو ختم کرنے والوں کے لیے امدادی سامان کیوں روانہ کیا تھا، کیا فریڈم فلوٹیلا کےذریعے غزہ کو امداد کی فراہمی دہشت گردوں کی مدد نہیں تھی”. خیال رہے کہ اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکی سے معافی نہ مانگنے اور فریڈم فلوٹیلا روانہ کرنے پراستنبول کو معافی مانگنے کی تجویز ایک ایسے وقت میں دی ہےجب دوسری جانب ترکی اسرائیل سے مسلسل یہ اصرار کر چکا ہے اسے استنبول کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے قیام کے لیے نہ صرف معافی مانگنا ہو گی بلکہ جارحیت میں شہید ہونے والے ترک رضاکاروں کے سوگواران کو معاوضہ ادا کرنا ہو گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.