• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ترکی اور لیبیا کے وفود کی ھنیہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 07-01-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

ismail-haneyya-palestinian-premier3 ترکی اور لیبیا کے دو الگ الگ وفود نے بدھ کے روز غزہ کے دورے کے دوران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز دونوں ممالک کے وفود کی غزہ آمد پر وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اور ان کی حکومت کی جانب سے مہمان وفود کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ترکی کے پارلیمنٹیرینز کا پانچ رکنی وفد گذشتہ روز غزہ پہنچا جہاں ان کا استقبال فلسطینی وزیر برائے سماجی امور احمد الکرد نے کیا جبکہ اس موقع پر حماس کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے سربراہ ڈاکٹر صلاح الدین بردویل بھی موجود تھے، بعد ازاں وفد نے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسماعیل ھنیہ نے ترکی کی فلسطین بارے پالیسی اور غزہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام ترکی کے عوام سے گہری ہمدری کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اسماعیل ھنیہ نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور صدر عبداللہ گل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ترک پارلیمنٹیرینز کے وفد نے دورہ غزہ کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد غزہ کے شہریوں کے مشکلات کا اندازہ لگانا اور ان کے لیے امدادی کوششوں کو تیز کرنا ہے، انہوں نے ترکی کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ بعد ازاں لیبیا کے پارلیمنٹرینز کےایک وفد نے بھی اسماعیل ھنیہ اور ان کے حکومت کے وزرا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے لیبیا کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے کی جانے والی امدادی کوششوں کی تعریف کی بالخصوص سلامتی کونسل میں اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر لیبیا کے مثبت کردار کو سراہا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.