• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بیت لحم کی بحرانی کیفیت پر اقوام متحدہ کا انتباہ

منگل 20-04-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_apartheid-wall-at-bethlehem

مغربی کنارے کےجنوب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور”اوچا” کے ریجنل ڈائریکٹر نے بیت لحم شہر میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں، راستوں کی بندش اور علاقے میں غیر قانونی یہودی آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینی شہریوں کی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بیت لحم میں ظالمانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری رہا تو شہرمیں کوئی سنگین انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔

پیر کے روز بیت لحم کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیل تیزی کے ساتھ بیت لحم میں آباد کاری میں توسیع کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے، اگریہ سلسلہ مزید ایک سال تک جاری رہا تو بیت الحم میں 2011 کے آخر تک فلسطینیوں کے پاس صرف 13 فیصد اراضی باقی رہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بیت لحم کے تمام علاقے بالخصوص اس کے مغربی سمیت کے علاقوں میں فلسطینیوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے ذریعے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے شہریوں کو سنگین نوعیت کی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ اسرائیل بیت لحم میں بڑے صہیونی آباد کاری کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، تیزی سے یہودی آباد کاری کا مقصد آئندہ دو برسوں کے دوران "القدس الکبریٰ ” کے منصوبے کو مکمل کرنا چاہتا ہے، جس میں بیت لحم کے بیشتر علاقے بھی شامل ہیں۔ بیت لحم کی مغربی سمت میں فلسطینیوں اور یہودی آبادی کے درمیان بڑا تضاد موجود ہے، مغربی بستیوں میں یہودیوں کی تعداد 60 ہزار جبکہ اس کے مقابلے میں فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار ہے، اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ ان بائیس ہزار فلسطینیوں کو بھی وہاں سے نکال باہر کرے، حالیہ سرگرمیاں قابض اسرائیل کے انہی مقاصد کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت لحم میں فلسطینی آبادی والے علاقوں میں شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ وہاں پراسرائیل کے لگائے گئے ناکوں اور غیرقانونی چیک پوسٹوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ قابض فوج نے بیت لحم کے مختلف علاقوں میں 300 چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، جس سے شہریوں کی نقل وحرکت میں انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.