• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

برطانیہ میں صہیونی جنگی مجرموں کے تحفظ کے لیے آئین میں ترمیم کی کوششیں

ہفتہ 10-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tzipi-livn-chairwoman-of-israels-centrist-kadima-political-party-and-former-israeli-foreign-minister-wanted

برطانوی وزراء اور اعلیٰ سطح کے حکومتی عہدیداروں نے وارنٹ گرفتاری سے متعلق ریاستی قانون میں ترمیم پر کام شروع کیا ہے. قانون میں ترمیم کا مقصد جنگی جرائم کے تحت عدالتوں کو مطلوب برطانیہ آنےوالے اسرائیلی راہنماٶں کو تحفظ فرام کرنا اور انہیں گرفتاری سے محفوظ رکھنا ہے. لندن سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار”جیوش کرونیکل” نے اپنی تازہ اشاعت میں بتایا ہے کہ”قانون نظر بندی” میں ترمیم سے متعلق ماضی میں بھی غور کیا جاتا رہا ہے تاہم تازہ کوششیں ایک اسرائیلی فوج کے حاضر سروس کرنل "اودی بن موحا” کے برطانیہ میں جنگی جرائم کے تحت گرفتاری کے خوف سے لندن نہ آنے کے فیصلے کے بعد شروع ہوئی ہیں. کرنل بن موحا پر فلسطین بالخصوص غزہ میں 2009ء کے اوائل میں "لیڈ کاسٹ” آپریشن کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزمات ہیں. وہ برطانیہ میں تعلیم کے حصول کے لیے آنا چاہتے تھے تاہم اپنی گرفتاری کے خوف کے تحت انہوں نے لندن کی یونیورسٹی میں داخلہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے.رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا موجودہ حکومتی اتحاد رواں سال کے آغاز میں ایک عدالتی فیصلے پر پیدا ہونے والے سیاسی بحران سے بچنا چاہتا ہے. امسال کے شروع میں برطانیہ کی ایک عدالت نےاسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی کی لندن آنے کے فیصلے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، جس پر اس وقت کی گورڈن براٶن کی حکومت میں شدید سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے تھے. اخبار لکھتا ہے کہ موجودہ برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہترکرتے ہوئے صہیونی لیڈرشپ کے لیے برطانیہ کی فضا پرسکون بنانا چاہتے ہیں تاکہ اسرائیلی سیاسی اور فوجی قائدین برطانوی سیاسی جماعتوں کی سالانہ تقریبات میں بلا روک ٹوک شریک ہو سکیں. یاد رہے کہ موجودہ برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے الیکشن مہم کے دوران متعدد مرتبہ کہا تھا کہ وہ وارنٹ گرفتاری سے متعلق برطانوی قانون کی شق سے مطمئن نہیں اور اقتدار میں آنے کے بعد اس کی تصحیح کریں گے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.