• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

آئرلینڈی امدادی جہاز کا غزہ کی طرف سفر جاری

جمعہ 04-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy8

یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ کی طرف سے آئرلینڈ کے غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والے جہاز سے اپنی ٹیم علیحدہ کرنےکی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم قافلے کا حصہ ہے اور امدادی جہاز "راچیل کوری” ہر صورت میں غزہ پہنچے گا۔
جمعرات کے روز لندن میں ایک بیان میں یورپی مہم کے رکن رامی عبدہ نے کہا کہ امدادی جہاز راچیل کوری غزہ کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر صورت میں غزہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی جہاز کی انتظامیہ کو صہیونی فوج کی طرف سے دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں تاہم ہم دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر اگلے دو روز میں غزہ پہنچیں گے۔
رامی عبدہ نے کہا کہ امدادی جہاز” راچیل کوری” نے راستے میں ایک دوسری بندرگاہ پر جانے کے لیے راستہ تبدیل کیا ہے۔ یہ تبدیلی قافلےمیں عالمی میڈیا کے نمائندوں اور دیگر شخصیات کی قافلے میں شمولیت کی وجہ سے کی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ یورپی مہم امدادی جہاز "راچیل کوری” نے امدادی جہاز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ قافلہ راچیل کوری کو جمعرات کے روز اسرائیل کی جانب سے دھمکیوں کے بعد عالمی پانی میں روک لیا گیا تھا. جس کے بعد اس کا راستہ تبدیل کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔ امدای جہاز میں 550 ٹن سامان ہے جس میں سیمنٹ، اسٹیشنری، بچوں کے کھلونے، میڈیکل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ جہاز میں برطانیہ، آئرلینڈ، فلیپائن اور کیوبا کے 24کے قریب رضا کار سوار ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.