(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سےجاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الفخورہ اسکول کے قریب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
جاری بیان میں بتایاگیا کہ مجاہدین نے "پیچیدہ گھات لگا کر حملہ” کیا جس میں انہوں نے "ال یاسین 105” شیل کے ساتھ ایک اسرائیلی D9 بلڈوزر، اور قابض فوجیوں کے ایک گروپ کو ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس کے ساتھ نشانہ بنایا۔ حملے میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔