• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

القدس میں لگنے والی آگ سے ساری دنیا جل کر خاکستر ہو جائے گی: ترک وزیر اعظم

منگل 11-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
5
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep12

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے قابل افسوس اقدامات سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے پورے کا پورا خطہ جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ علاقے میں ہلچل پیدا کرنے کی صہیونی کوششوں سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ایسی کوششوں کے خطرناک نتائج مرتب ہوں گے اورکوئی بھی ان کی تعریف نہیں کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار ترک وزیراعظم نے استنبول میں ہونے والی اسلامی کانفرنس کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کے دوسرے غیر معمولی اجلاس سے پیر کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 1969ء میں مسجد اقصی کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش ہی اسلامی کانفرنس کی تاسیس کا باعث بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ القدس کی مسلمانوں کے دلوں میں بہت زیادہ قدر و منزلت ہے۔

ترک رہ نما نے کہا کہ "ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ اگر القدس جل گیا تو اس سے فلسطین خاکستر ہو جائے گا اور اگر فلسطین جل گیا تو پورا مشرق وسطی جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ مشرق وسطی کو جلانے والی آگ کی حدت سے دنیا کے دوسرے ملک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اراضی میں غزہ کی پٹی کے محاصرے سمیت تمام غیر انسانی کارروائیاں بند کرے۔

ترک پارلیمان کے اسپیکر محمد علی شاھین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلمانوں کی القدس کے لئے اہمیت کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کے لئے واضح خطرہ ہیں۔

انہوں نے دنیا بھر کے منتخب ایوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں کیونکہ صہیونی ریاست کی گیڈر بھبکیاں علاقے کے امن و استحکام کے لئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ مسٹر شاہین نے کہا کہ اسلامی کانفرنس کے اس غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والا اعلان استنبول اسلامی ملکوں کے منتخب ایوانوں کا دنیا کے لئے ایک متفقہ پیغام ہو گا کہ وہ القدس اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کس حد تک آگے جا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.