• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

القدس عرب دنیا کا دارالحکومت کی تقریب پر اسرائیلی فوج کا حملہ

جمعہ 18-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

iof-arresting-palestinians مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس شہر کو”عرب دنیا کا دارالحکومت” قرار دینے کی تقریبات پراسرائیلی فوج اور پولیس کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جعمرات کے روز بیت المقدس میں منعقدہ ایک تقریب پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے دھاوا بول کر خیمے اکھاڑ پھینکے، جبکہ تقریب کے شرکا پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تشدد سے بہت سے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق بیت القدس عرب دنیا کا دارالحکومت کے عنوان سے تقریبات گذشتہ چند روز سے جاری تھیں، جن پر وقتا فوقتا اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مسلسل حملے کیے جاتے رہے ہیں تاہم گذشتہ روز بیت القمدس میں اس سلسلے کی آخری تقریب پر اسرائیلی فوج ٹوٹ پڑی اور شرکا پر نہایت وحشیانہ انداز میں تشدد کیا۔ سامان کی توڑ پھوڑ کی اور کئی افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب بیت المقدس میں "مرکز برائے سماجی و اقتصادی حقوق” نے صہیونی فوج کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کی ثقافتی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر اسرائیلی فوج کا حملہ بنیادی شہری حقوق پر کھلا ڈاکہ ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ثقافتی اور مذہبی تقریبات کے انعقاد کا پورا حق حاصل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بیت المقدس عرب دنیا کا مشترکہ دارالحکومت ہے جس پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں، فلسطینی عوام القدس کے عرب دنیا کے دارالحکومت قرار دینے کی تقریبا کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.