اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش میں مصروف عمل ہے فلسطینیو ں کو شہر بدر کرنے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے – گزشتہ روز اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں دو فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں- نوٹس کے مطابق گھروں کو اسرائیلی حکومت دس دنوں میں مسمار کردے گی جس سے بیس فلسطینی شہری بے گھر ہوجائیں گے –