• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کے ایک بڑے مصنوعی جاسوس سیٹلائٹ کا انکشاف

منگل 07-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_satellite1

ایک فرانسیسی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا دنیا کے جدید ترین سیٹلائٹس میں ایک مصنوعی سیارہ خلا میں موجود ہے جس کے ذریعے اسرائیلی سوراغ رساں ادارے جاسوسی کا کام لے رہے ہیں. اخبار "لومنڈ ڈپلومیٹک” نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی زیرانتظام فلسطینی صحرائی علاقے”صحرائے نقب” میں انٹیلی جنس اداروں کا ایک خفیہ دفتر قائم ہے جہاں سے فضا میں موجود سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے معلومات کی بنا پر جاسوسی اور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. رپورٹ کے مطابق صحرائے نقب میں قائم ملٹری انٹیلی جنس کے حکام اس سیٹلائٹ سے مختلف مقامات کی تصاویر، وہاں ہونے والی سرگرمیوں کی تفصیلات کے علاوہ موبائل فونز اور بحیرہ روم کے رستے لینڈ لائن فون پر کی جانے والی کالیں بھی ریکارڈ کی جاتی ہیں.رپورٹ کے مطابق صحرائے نقب میں "کیپوٹس اوریم” کے نام سے ایک انٹیلی جنس اڈہ قائم ہے جو اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس یونٹ نمبر8200 کے ماتحت کام کر رہا ہے.اخبار مزید لکھتا ہے کہ صحرائے نقب میں قائم ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے اس دفتر کا مقصد یورپی اور عرب ممالک کی حکومتی شخصیات کی ٹیلیفون کالیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اہم شخصیات ،غیرملکی تجارتی و سرمایہ کار کمپنیوں اور اسرائیل مخالف افراد کے ٹیلیفون کا ریکارڈ مرتب کرنا ہے. اس کے علاوہ یہ یونٹ سیٹلائٹ کے جدید ترین نظام کے ذریعے ای میل کے ذریعے ہونے والے رابط تک بھی رسائی حاصل کر رہی ہے جبکہ اسرائیل کو کیبل کے ذریعے یورپ سے ملانے والی ٹیلی فون لائنوں پرہونے والی بات چیت بھی ریکارڈ کی جاتی ہے. دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس کے ایک ریٹائرڈ جنرل اوری ساگی نے صحرائے نقب میں ایک جاسوس یونٹ کی موجودگی کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ اس یونٹ کے قیام کا مقصد علاقے میں جاسوسی کے نظام کو موثر بنانا اور اسرائیل کے خلاف جاسوسی کرنے والوں پر نظر رکھنا ہے.خیال رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران یورپی میڈیا میں تکرار کے ساتھ ایسی رپورٹیں شائع ہوتی رہی ہیں جن میں اسرائیل کے جدید ترین مواصلاتی سسٹم کے ذریعے جاسوسی کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے. اسرائیل کے اب بھی فضا میں ایسے کئی مصنوعی سیارے گردش کر رہے ہیں جو زمین پر موجود انٹیلی جنس مراکز کو میلوں کی مسافت پر ہونے والی کسی بھی سرگرمی سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.