• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کی مغربی کنارے میں40 مکانات گرانے کی مہم شروع

پیر 19-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_demolishes-palestinian-homes-in-west-bank-by-israel

اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کے بعد اس ظالمانہ مہم کو مغربی کنارے تک وسیع کر دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کی طرف سے مغربی کنارے کے شمال میں "بردلہ” کے مقام پر 40 مکانات کے مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں.صہیونی بلدیہ کی طرف سے جاری نوٹسسز میں فلسطینی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے مکانات حکومتی اجازت اور سرکاری نقشوں کے بغیر تعمیر کیے ہیں. لہٰذا وہ اپنے مکانات فوری طور پر خالی کردیں تا کہ انہیں گرایا جا سکے. "بردلہ” کے مقامی شہریوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے شہریوں کی بڑی اراضی ہتھیا لی ہے اور تواتر کے ساتھ شہریوں کو مکانات اور زمینیں خالی کرنے کے دباٶ ڈالاجا رہا ہے. متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ” بردلہ” میں سیکٹر”جی” کا علاقہ اسرائیل کا خصوصی ہدف ہے جہاں فلسطینی آبادی کو بیدخل کرنے کے منصوبے عمل پذیر ہیں. خیال رہے کی شمالی مغربی کنارے کا یہ علاقہ 1993ء میں فلسطینی صدر یاسرعرفات مرحوم اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے "اوسلو” معاہدے کی رو سے براہ راست اسرائیلی انتظامیہ کی تحویل میں دیا گیا تھا.مکانات مسماری کے علاوہ اس علاقےسے فلسطینی شہریوں کی بیدخلی کے لیے کئی دوسرے پہلوٶں پر بھی کام کیا جا رہا ہے. اسرائیلی فوج کی طرف سے بھی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پرعلاقہ خالی کر دیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.