• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کو جارحیت کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: بشار الاسد، ایردوان

منگل 08-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_bashar-assad-syrian-president-tayyip-erdogan-turkish-premier-recep

شام کے صدر بشارلاسد اور ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے آنے والے امدادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رضاکاروں پر اسرائیلی حملے کی اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کےخون کے ایک ایک قطرے کاحساب لیاجائے گا۔ پیر کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں نے کہاکہ "اسرائیل کا امدادی بحری بیڑےپر حملہ گھناؤنا جرم اور شرمناک اقدام ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی رضاکاروں پر حملہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کی پہلے سے اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظوری دی جا چکی تھی”۔ شام کے صدر بشار الاسد نے اسرائیلی جارحیت کے باعث امدادی بیڑے میں سوار ترکی کے شہید ہونے والے رضاکاروں کی تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شام کی عوام ترکی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، کسی ترک شہری کواسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے پر انہیں اتناہی دکھ ہے جتنا کسی شامی شہری، فلسطینی یا عرب شہری کی شہادت کا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا ٹھکانہ جنت ہے اور ہم تمام شہداء قافلہ کی قربانیوں کی قبولیت کے لیے دعائیں جاری رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پرچلیں گے۔ شامی صدر نے مزید کہا کہ "ترکی نے ایک سوسال کی تاریخ تازہ کردی ہے، ترکی آج بھی فلسطینی عوام کی پشت پراسی طرح کھڑا ہے جس طرح ایک سو سال قبل خلافت عثمانیہ کے خلیفہ عبدالحمید دوم نے فلسطین کو یہودیوں کا وطن قراردینے کی مخالفت کی تھی۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم طیب ایردوان نے کہا کہ امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملہ شرمناک اقدام اور گھناؤنا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے امدادی جہاز پر حملے کے لیے اسرائیل کے دلائل کی کوئی حیثیت نہیں، صہیونی حکومت نے طے شدہ منصوبے کے تحت امدادی جہاز پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف امدادی جہاز پرحملے کا مسلسل دفاع کر رہا ہے کہ بلکہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث فوجیوں کو جنگی جرائم جاری رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ طیب ایردوان نے کہا کہ بحری بیڑے پراسرائیلی حملے کے خلاف عالمی سطح پر مذمت کافی نہیں بلکہ اس جنگی جرم کی آزادانہ تحقیقات کر کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کے ان جرائم کی تحقیقات نہ کی گئیں تو فلسطینیوں انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا اور اگر فلسطینیوں کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ایردوان نے کہا کہ ان کا ملک ذاتی دلچسپی کے تحت اسرائیل کے خلاف اس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دنیا کی جھوٹی ریاست ہے اور اس کے تمام جھوٹ اور کذب بیانی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.