• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کا مغربی کنارے میں حرم ابراھیمی کو مسلمانوں کے لیے بند کا فیصلہ

جمعہ 27-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_ibrahimi-mosque-in-al-khalil2

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ میں عبرانی سال کے آغاز کے ساتھ یہوی عید کی تقریبات کے سلسلہ میں الخلیل شہر میں موجود مقدس مقام حرم ابراھیمی کو مسلمانوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، یہ پابندی دس روز تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران یہودی آباد کاروں کو مذہبی تقریبات کے سلسلہ میں حرم ابراھیمی میں داخلے کی اجازت ہوگی. خیال رہے کہ مغربی کنارے میں حرم ابراھیمی کو مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے نزدیک مقدس مقام کا درجہ حاصل ہے اور اس کے ایک حصے میں مسلمانوں جبکہ دوسرے میں یہودیوں کو عبادت کے لیے داخلے کی اجازت ہے. یہودی فوج کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ 18 ستمبر سے عبرانی سال کےآغاز کے ساتھ "یوم الغفران” عید کی دس روزہ تقریبات شروع ہو رہی ہیں. اس دوران حرم ابراھیمی میں صرف یہودیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، جبکہ کسی فلسطینی کو اس دوران حرم میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ادھر دوسری جانب مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج ہی سے فلسطینی شہریوں کے حرم ابراھیمی میں داخلے اور اس سلسلے میں تفتیش کا عمل سخت کر دیا ہے. یہودی عید کی تقریبات کے دوران صرف مخصوص افراد کو نماز عشاء اور نمازفجر کی اجازت ہو گی اور انہیں بھی صرف ایک دروازے سے داخل ہونے اور نکلنے کی سہولت ہوگی. مسجد میں آنے والوں کو انفرادی تلاشی کے ساتھ ساتھ الیکٹرونک چیک پوائنٹ سے گذرنا پڑے گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.